السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم نظر کی کمزوری کی وجوہات اور اس کے علاج کے بارے میں بتائیں گے۔ تو آگے بڑھنے سے پہلے آپ کو بتاتے ہیں کہ اس ویب سائٹ پر ہم وظائف اور تعویذات کے آرٹیکلز بھی اپلوڈ کرتے رہتے ہیں۔اگر آپ کا بھی کوئی ایسا روحانی مسئلہ ہو جس کا آپ کو حل نہ ملتا ہو تواسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ قائم کر کے اپنے مسائل کا قرآنی حل نکلوا سکتے ہیں۔ اب ہم بات کرتے ہیں کہ نظر کی کمزوری کی وجوہات کیا ہیں؟ ناظرین آنکھوں میں دباؤ یا تناؤ سر درد کا باعث بن جاتا ہے کیونکہ آنکھوں کو اپنا کام کرنے کے لیے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے جس کے نتیجے میں آنکھوں کے آس پاس درد رہنے لگتا ہے۔ خاص طور پر کوئی کتاب پڑھنے کمپیوٹر پر کام کرنے یا کسی بورڈ کو دیکھتے وقت آنکھوں کو جب چیزوں کو دیکھنے کے لیے توجہ مرکوز کرنا پڑتی ہے تو مسل زیادہ سخت کام کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں جس سے سر میں درد رہنے لگتا ہے۔ اس لیے اگر آپ توجہ دے کر کوئی کام کر رہے ہیں تو اس کے دوران 15 سے 30 سیکنڈ کا وقفہ ضرور لیں۔
ہماری آنکھیں لینس کے طور پر کام کرتی ہیں جو مختلف فاصلوں پر موجود اشیاء کو دیکھنے کے لیے خود کو ایڈجسٹ کرتی ہیں۔ لیکن جب آپ کو کچھ دور موجود چیزوں کو دیکھنے میں مشکل پیش آئے تو آنکھوں کو کچھ زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔جس کے نتیجے میں ان میں درد تھکاوٹ پانی بھرآنا یا خشک ہونے جیسی علامات سامنے آتی ہیں۔ اب ہم آپ سے نظر کی کمزوری دور کرنے کا قدرتی علاج شیئر کریں گے۔ جیسا کہ بھنڈی میں ایسے مراکبات موجود ہوتے ہیں جو بینائی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھنڈی میں وٹامن سی کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے موثر ہے۔خوبانی ۔ بڑھتی عمر میں بینائی کمزور ہو جاتی ہے لیکن ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ بیٹا کیروٹین بنائی کو بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ روزانہ وٹامن سی وٹامن ای زنک اور کاپر سے بھرپور غذائیں کھانے سے بینائی بہتر ہوتی ہے اور یہ تمام غذائیت خوبانی میں موجود ہے۔ اس سے دھندلے پن کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ گاجر: گاجر میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو آنکھوں کی جھلی اور دیگر حصوں کو بہتر کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔ گاجر کا روزانہ استعمال بینائی کو بھی بہتر بناتا ہے۔ گوبھی: گوبھی میں بھی اس کی مقدار کافی زیادہ پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ گوبھی میں موجود وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین بھی نہایت فائدہ مند ہوتے ہیں۔میوے:میوے کھانا کس کو پسند نہیں۔جیسے جیسے سردیاں قریب آتی ہیں میوے کھانے کا شوق بھی بڑھتا جاتا ہے۔ بادام اخروٹ اور کاجو۔جیسے میوہ جات میں اومیگا تھری کی مقدار کافی زیادہ پائی جاتی ہے۔ یہ آنکھوں کی جھلی کو تیز روشنی سے لڑنے کی طاقت دیتا ہے اور بڑھتی عمر میں پیش آنے والے آنکھوں کے مسائل کی بھی روک تھام میں مدد کرتا ہے۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Posts
Shohar K Dil Mai Mohabbat Dalne Ka Khas Wazifa | Love Attraction | Wazifa For Strong Relationship
ایسی خواتین جو...
Har Pareshani Aur Museebat Se Nijat Ka Wazifa | Powerful Wazifa For Problems
اگر آپ کو کسی...
Dil Ki Bimari Ka Powerful Rohani Ilaj | Dil Ke Dard Ki Alamat | Taweez For Heart Disease
اگر آپ کے دل میں...
Karobar Main Barkat | Ghar Main Khushali Aur Rizq Ki Farawani Ka Khas Wazifa |Powerful Wazifa For Increase In Rizq
اگر آپ کے کاروبار...
Rozgar Ka Behtarin Wazifa | Guman Se Barh Kar Rozi Pane Ka Powerful Wazifa | Taweez For Increase In Rizq
رسول اللہ ﷺ نے...
Laiba Name K Mayne | Laiba Name Ka Isme Azam |Islamic Girl Name
لائبہ بہت ہی دلکش...
Aulad Kay Liye Powerful Amal | Aulad e Narina Ka Kamiab Wazifa | Powerful Taweez
ایسی خواتین جو...
Pait Ki Tamam Bimariyon Se Nijat Ka Qurani Wazifa | Powerful Taweez For Stomach Disease
اگر آپ کا پیٹ ہر...
Firon Ka Qissa | Faron Ki Mout Ka Waqia | Firon Ki Lash Par Chohe
1891 کی بات ہے جب...
Facts And Secrets About Leo Zodiac Sign Personality | Burj Asad Ki Shakhsiyat Aur Khubiyan
برج اسد والے افراد...
Mohabbat Ka Powerful Wazifa | Kisi Ko Manane Ka Wazifa |Apne Passandida Shaks Ki Narazgi Khatam Karne Ka Amal
جس شخص سے آپ پسند...
Wazifa For Freedom From Jail | Jail Se Azadi Ka Powerful Taweez | Na Jaiz Kais Se Nijat Ka Amal
اگر آپ کا باپ شوہر...