السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم حضرت یونس علیہ السلام کا قصہ بیان کریں گے۔ تو آگے بڑھنے سے پہلے آپ کو بتاتے چلیں کہ اس ویب سائٹ پر ہم وظائف اور تعویذات کے آرٹیکل بھی اپلوڈ کرتے رہتے ہیں۔ اگر آپ کا کوئی بھی ایسا روحانی مسئلہ ہو جس کا آ پ کو حل نہ ملتا ہو تو ویب سائٹ کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ قائم کر کے اپنے مسائل کا قرآ نی حل نکلوا سکتے ہیں۔ بہت عرصہ پہلےنا ئنوے شہر کے لوگ بت پرست اور بے شرمی کی زندگی بسر کر رہے تھے۔ اللہ نے ان کو ہدایت دینے کے لیے پیغمبر یونس علیہ السلام کا انتخاب کیا۔یونس علیہ السلام نے انہیں اسلام کی دعوت دی لیکن انہوں نے ماننے سے انکار کر دیا۔ یونس علیہ السلام نے انہیں سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ نظر انداز کرتے رہے۔ بہت کوششوں کے بعد جب وہ نہ مانے تو حضرت یونس علیہ السلام نے اس شہر کو چھوڑ دیا۔
جیسے ہی انہوں نے شہر چھوڑا آسمان کا رنگ بدلنے لگا۔ سورج کی تپش سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔لوگوں کو اندازہ ہو گیا کہ یہ اللہ کا عذاب ہے۔ لہذا وہ ایک پہاڑی پر اکٹھے ہوئے اور انہوں نے اللہ کو یاد کرنا شروع کر دیا۔جب اللہ نے ان کی دعائیں سنی تو انہیں سزا نہ دینے کا فیصلہ کیا اور ان پر اپنی رحمت کی بارش کی۔ پھر انہوں نے اللہ سے دعا کی کہ یونس علیہ السلام کو ان کی رہنمائی کے لیے بھیج دیا جائے۔ اسی دوران یونس علیہ السلام کچھ مسافروں کے ساتھ دریا میں سفر کر رہے تھے۔ سارا دن ایسے ہی سفر میں گزرتا رہا جیسے ہی رات ہوئی تو دریا میں طوفان آیا جہاز میں سب لوگ تھر تھر کانپنے لگے۔ جہاز کو ہلکا کرنے کے لیے انہوں نے اپنا سارا سامان دریا میں بہا دیا۔ لیکن ابھی بھی ایک مسافر کو جہاز سے اترنے کی ضرورت تھی اسی دوران اللہ نے دریا میں موجود بڑی مچھلی کو پانی کے اوپر رہنے کی تلقین کی وہ جہاز کا پیچھا کرتی رہی ۔ جہاز کا وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے پرچیاں ڈالنے کا فیصلہ کیا۔جس کا بھی نام آتا اسے جہاز سے اترنا ہوتا پرچی نکلی تو اس میں حضرت یونس علیہ السلام کا نام تھا۔لوگ جانتے تھے کہ وہ اللہ کے پیغمبر ہیں اور بہت معتبر بھی لہذا انہوں نے دوبارہ پرچیاں نکالنے کا فیصلہ کیا۔اتفاق سے دوسری دفعہ بھی یونس علیہ السلام کا نام نکلا لوگ یونس علیہ السلام کو نہیں اتارنا چاہتے تھے۔ اس لیے انہوں نے تیسری مرتبہ پرچیاں نکالنے کا فیصلہ کیا۔ اس دفعہ بھی یونس علیہ السلام کا نام آیا یونس علیہ السلام سمجھ گئے کہ یہ اللہ کی طرف سے ان کے لیے سزا ہے لہذا انہوں نے خود ہی پانی میں کودنے کا فیصلہ کیا۔جیسے ہی انہوں نے پانی میں چھلانگ لگائی وہ نیچے لہروں میں گم ہو گئے مچھلی جو جہاز کا پیچھا کر رہی تھی۔ اس نے پانی میں جا کر یونس علیہ السلام کو نگل لیا اور منہ بند کر لیا۔یونس علیہ السلام کو پہلے لگا کہ وہ مر چکے ہیں لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ وہ زندہ ہیں اور مچھلی کے پیٹ میں قید ہیں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے اللہ کو یاد کرنا شروع کر دیا۔یونس علیہ السلام مسلسل اللہ سے دعائیں کر رہے تھے ان کی آوازیں سمندر میں رہنے والے باقی جاندار بھی سن سکتے تھے۔ وہ اس مچھلی کے گرد جمع ہونا شروع ہو گئے اور اپنے اپنی زبان میں پیغمبر کے لیے دعائیں کرنا شروع ہو گئے ۔ اللہ تعالیٰ نے جب دیکھا کہیونس علیہ السلام کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا توانہوں نے مچھلی کو حکم دیا کہ وہ سمندر کے اوپر جائے اور یونس علیہ السلام کو اگل دے ۔اس نے اللہ کے حکم کی تعمیل کی اور انہیں جز یر ے پر اگل دیا۔مچھلی کے پیٹ میں رہنے کی وجہ سے حضرت یونس علیہ السلام بہت کمزور ہو چکے تھے اور درد سہتے رہے ۔لیکن اللہ کی عبادت میں مصروف رہے ۔اللہ نے ان کے لیے درخت اُگایا۔جس پر بہت سے پھل بھی لگے ہو ئے تھے ۔یونس علیہ السلام تندرست ہوئے تو انہوں نے نائنوے شہر جانے کا دوبارہ فیصلہ کیا۔وہاں کی ساری آ بادی نے یونس علیہ السلام کا استقبال کیا انہیں بتایا کہ وہ ایمان لا چکے ہیں ۔یونس علیہ السلام یہ دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔انہوں نے اپنی ساری زند گی وہیں پر گزاری۔
Female: 0305-7891555
Male: 0303-0114786
Related Posts
Berozgari Ka Rohani Ilaj | Powerful Wazifa For Job
اگر ناکامیوں نے آپ...
Kisi K dil Main Muhabat Paida Krny Ka Wazifa|Nafrat Ko Muhabat Main Badlny Ka Wazifa
اگر آپ کو کسی ایسے...
Maa Ka Doodh Na Peene Wale Bachy Ka Rohani Ilaj | Baby Not Feeding Mother Milk
اگر کوئی ماں اس...
Most Powerful Taweez | Kamar K Dard Ka Ilaaj Aur Qurani Wazifa Dard Se Shifa
کمر کے نچلے حصے...
Hamal Ki Hifazat Ka Qurani Wazifa | Normal Delivery k Leye Wazifa
حاملہ خواتین کے...
Hafiza Mazboot Karne Ka Wazifa Or Ilaj | Wazifa For Increase Brain Power
انسان کی یادداشت...
Sharab Ki Adat Hamesha Ky Liay Khatam Hojaigi | Powerful Wazifa
اگر ایک بار شراب...
Bhai Behan K Pyar ka Wazifa | Rishtedaron Mein Mohabbat ka Amal
بہن بھائی کا رشتہ...
Rizq Mein Barkat Ke Liye Wazifa
آمدنی میں اضافے کے...
Har Bimari Ka Asan Rohani Wazifa
ہر بیماری سے بچنے...
Chehra Pur Noor Karne Ke Liye Wazaif
ناظرین کرنا آپ نے...
Bad Kismat Kay Talay Kholnay Ka Wazifa
رات سونے سے پہلے...