السلام علیکم ناظرین! ماں خدا کی بہت بڑی نعمت ہے اور اسی ذات کے ذریعے اللہ تعالی ہماری تربیت اور حفاظت کرتا ہے۔ آج تک کوئی بھی انسان ماں سے زیادہ شفقت اور محبت دینے والا پیدا نہیں ہوا۔اسلام کی تاریخ میں ماں باپ کی خدمت میں بہت سے واقعات موجود ہیں جیسا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ جب بھی ہاتھ اٹھاتے تو یہی دعا کرتے۔ اے اللہ ابوہریرہ کو بخش دے۔اے اللہ ابوہریرہ کی ماں کو بخش دے اور قیامت تک جو ہماری بخشش کی دعا کرے اسے بھی بخش دے۔ ناظرین والدین کے لیے دعا کرنا اللہ کی رحمت کو دعوت دینا ہے۔ لہذا ماں کی خدمت کے حوالے سے ایک ایسا ہی واقعہ آج کے اس موضوع میں سماعت فرمائیں۔ مگر اس سے پہلے ہم آپ کو بتا دیں کہ اگر آپ اپنے کسی بھی روحانی مسئلے کے حل کے لیے قرآنی تعویذات یا وظائف حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔ ناظرین حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:اے عمر تمہارے زمانے میں یمن سے ایک شخص آئے گا جس کا نام اویس ہوگا۔ اس کا تعلق کرن قبیلے کی شاخ مراد سے ہوگا۔اس کے بدن میں سفیدی یعنی برص کی بیماری تھی۔ اس نے اللہ سے دعا کی اور اس کی بیماری کو ختم کر دیا گیا۔ ہاں صرف ایک درہم یا ایک دینار کے بقدر سفیدی باقی رہ گئی ہے۔ وہ اپنی ماں کے ساتھ نہایت نیک سلوک کرتا ہے پس جب تم اس شخص سے ملنا تو اس کو میرا سلام پہنچانا اور اس سے اپنے لیے مغفرت کی دعا کرانا اور اے علی تم بھی اس سے دعا کرانا۔
ناظرین آپ کو بتاتے چلیں کہ حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کو اسلامی تاریخ میں ماں کی خدمت اطاعت اور حسن سلوک کے حوالے سے خاص شہرت حاصل ہے۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا شمار تابعین میں ہوتا ہے آپ نے نبوی صلی اللہ علیہ ہ وسلم کا دور پایا لیکن حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دیدار سے فیضیاب نہ ہو سکے۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ آپ اپنی والدہ کے ضعیف اور نابینا ہونے کی وجہ سے انہیں چھوڑ کر سفر نہیں کر سکتے تھے لیکن دو جہانوں کے سردار حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ان کے ماں کی خدمت کو فریضہ بنانے کا خراج تحسین پیش فرمایا۔ایک موقع پر ان کی ماں نے ان سے سوال کیا اویس تو مدینے جا کررسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت سے فیضیاب کیوں نہیں ہو جاتے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: جنت ماں کے قدموں تلے ہے میں اس جنت کو کس طرح چھوڑ دوں۔ آخر کار والدہ کے بے حد اصرار پر مدینہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت کے لیے حاضر ہوئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ان دنوں مدینہ میں موجود نہ تھے انہوں نے اس موقع پر کہا:اگر میرے اختیار میں ہو تو میں پوری زندگی مدینے میں رہوں اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دیدار اور صحبت سے شرف حاصل کر سکوں۔لیکن یہ میرے اختیار میں نہیں ہے میری ماں بوڑھی اور خدمت کی طلبگار ہے انہوں نے مجھے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں جلد حاضر ہونے کی تاکید کی تھی لہذا وہ فورا یمن روانہ ہو گئے۔ اورزندگی بھر ماں کی خدمت کرتے رہے ۔آپ کے جانے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ السلم تشریف لائے تو فرمایا !یہ کس کا نور ہے ۔جس سے ہمارا گھر روشن ہے ۔آپ صلی اللہ علیہ السلم کو بتایا گیا کہ ایک نوجوان آیا تھا۔جس کا نام اویس تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ السلم کے وصال کے دس سال بعد تک حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کو تلاش کیا جاتا رہا۔حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا دور گزر گیا ۔حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کو تلاش نہیں کیا جا سکا۔حجرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت بلال بن رباح رضی اللہ تعالی عنہ کو حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تلاش کا حکم دیا تو آپ کی ملاقات حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ اورحضرت علی علیہ السلام سے ہوئی۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے پوچھا کیا تم قبیلہ مراد سے تعلق رکھتے ہو۔ آپ نے جواب دیا ہاں! حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے پوچھا کیا تم کو برص کا مرض لاحق تھا۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے جواب دیا ہاں ! حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے پوچھا کیا تمہاری ماں ہے۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے جواب دیا ہاں! حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ تمہارے پاس ایک شخص اویس بن عامر اہل یمن سے آئے گا،جس کا تعلق مراد قبیلے سے ہوگا۔اس نے اپنی زندگی ماں کی خدمت میں وقت کی ہے پس اے اویس ہم تم سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے لیے مغفرت کی دعا کرو۔ یہ سن کر حضرت اویس قرنی بولے امیر المومنین آپ کیا فرما رہے ہیں۔ مجھ جیسا شخص آپ کے لیے دعا کرے حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا: یقینا تمہیں ہی ہمارے لیے دعائے مغفرت کرنی ہے۔سب حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ نے آپ کے لیے دعائے مغفرت کی۔ ان تمام فضائل کا سبب ماں کی خدمت اور اطاعت گزاری تھی۔
Related Posts
Jadu Kay Tor Kay Liya Afzal Tareen Aur Powerful Amal | Har Qisam K Jadu Ka Ilaj | Jadu Ka Wazifa
آج ہم آپ سے ایک...
Surah Fatiha Ka Powerful Wazifa | Benefits Of Surah Fatiha | Wazifa To Remove All Problems
سورۃفاتحہ کی تاثیر...
Har Museebat Or Pareshani Ko Khatam Karne Ka Powerful Wazifa | Tension Se Nijat Ka Taweez
آگر آپ پر اچانک...
Dushman Se Bachne Ka Wazifa | Dushman Se Hifazat Ke Liye Taweez | Powerful Amal
شیطان انسان کا...
Jaldi Sabaq Yaad Karne Ka Poweful Wazifa | Wazifa To Increase Brain Power | Imtehan Me Kamyabi K Liye Powerful Wazifa
اب والدین کو پریشا...
Naksh Ya Baiso Ka Wazifa | Ya Baiso Ka Powerful Taweez | Ya Baiso K Be Shumar Faide
ہمارے روحانی سنٹر...
Bachon K Pait Dard Se Nijat Ka Powerful Wazifa | Stomach Pain | Pait Ki Tamam Bimariyon Se Nijat Ka Qurani Wazifa
جب کسی چھوٹے بچے...
Sans Phulne Ka Powerful Ilaj | Breathlessness Causes Treatment | Shortness Of Breath
بعض لوگوں کو یہ...
Aulad ki Baron Se badtameezi Khatam Karne Ka Powerful Amal | Nafarman Aulad Kay Raweye Main Narmi Lane Ka Wazifa
ایسے بچے یا بچیاں...
Depression Se Nijat Ka Powerful Wazifa | Kamalati Wazifa | Mojzati Karishma
اگر آپ اپنے حالات...
Ya Wasiu Ka Powerful Wazifa | Ya Wasiu Ki Fazilat | Ya Wasiu K Mojzati Faide
ہمارے رو حانی...
Surah Fatiha Se Rizq Ki Tangi Ko Door Karnay Ka Amal | Surah Fatiha Ka Wazifa | Powerful Wazifa
آج ہم آپ کو رزق کی...