السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم حضرت لوط علیہ السلام کا قصہ بیان کریں گے۔ تو آگے بڑھنے سے پہلے آپ کو بتاتے ہیں کہ اس ویب سائٹ پر ہم وظائف اور تعویذات کے آرٹیکل بھی اپلوڈ کرتے رہتے ہیں۔ اگر آپ کا کوئی بھی ایسا روحانی مسئلہ ہو جس کا آپ کو حل نہ ملتا ہو تو ویب سائٹ کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ قائم کر کے اپنے مسائل کا قرآ نی حل نکلوا سکتے ہیں۔حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنی بیوی سارہ اور بھتیجے لوط علیہ السلام کے ساتھ شہر کو چھوڑ کر چلے گئے۔وہ کئی دن تک ریگستان میں سفر کرتے رہے پھر انہوں نے صدوم جانے کا فیصلہ کیا۔یہ شیطانوں کا شہر تھا اس کی سب سے بڑی برائی یہ تھی کہ وہ مردوں کے ساتھ ہم بستر ہوتے۔کسی نے بھی پہلے کبھی اتنا بڑا گناہ نہ کیا تھا تب اللہ تعالی نے ان کو ہدایت دینے کے لیے لوط علیہ السلام کا انتخاب کیا۔لوط علیہ السلام نے انہیں اسلام کی دعوت دینا شروع کی۔لیکن انہوں نے ان کی باتوں پر غور نہ کیا پھر لوط علیہ السلام نے انہیں اللہ کی سزاؤں سے آگاہ کیا۔لیکن وہ پھر بھی باز نہ آئے۔ لوط علیہ السلام بہت غمزدہ ہوئے لیکن انہوں نے اپنی کوششیں جاری رکھیں کئی برس گزر گئے۔ مگر وہاں کے لوگوں نے ان کی ایک نہ سنی بہت کم لوگ ان پر یقین کرتے تھے۔ یہاں تک کہ ان کی بیوی بھی ان کی نہیں سنتی تھی۔ لوط علیہ السلام کو کئی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ ثابت قدم رہے۔
کئی برس گزر جانے کے بعد جب لوگوں نے ان کی بات نہ سنی تو اللہ نے فرشتے بھیجنے کا فیصلہ کیا۔فرشتوں نے انسانوں کی شکل اختیار کی اور ابراہیم علیہ السلام کے گھر گئے ابراہیم علیہ السلام اور ان کی بیوی سارہ بزرگ ہو چکے تھے۔ فرشتوں نے انہیں خبر دی کہ ان کے گھر اللہ کے پیغمبر کی پیدائش ہوگی۔ ان کی بیوی نے کہا میں بہت بوڑھی ہو چکی ہوں۔ فرشتوں نے کہا اللہ کے لیے سب ممکن ہے۔ یہ کہہ کر وہ ان کے گھر سے نکلے تو ندی کے کنارے سب سے پہلے انہوں نے لوط علیہ السلام کی بیٹی کو دیکھا۔ وہ انہیں دیکھ کر حیرت میں پڑ گئیں اس میں پہلے کبھی اتنے خوبصورت لوگ نہیں دیکھے تھے۔ بیٹی نے ایک فرشتے سے کہا آپ شہر میں داخل مت ہوں۔جب تک میں اپنے والد کو اطلاع نہیں دیتی۔پھر پانی کا برتن ادھر رکھ کر اپنے والد کے پاس گئی ان کی بیٹی نے کہا! ابا میں نے شہر کے باہر بہت خوبصورت تین لوگ دیکھے ہیں۔ یہ سن کر لوط علیہ السلام ندی کی طرف روانہ ہوئے۔فرشتوں نے لو ط علیہ السلام کے گھر رہنے کی اجازت مانگی لوط علیہ السلام الجھن میں پڑ گئے انہوں نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی کہ اس شہر میں شیطانی کام ہوتے ہیں۔ لیکن وہ نہ مانے آخر کار انہوں نے رات تک کا وقت مانگا تاکہ کوئی بھی انہیں شہر میں آتا نہ دیکھے۔رات ہوئی تو وہ ان تینوں کو گھر لے آئے جب وہ گھر پہنچے تو ان کی بیوی نے انہیں دیکھا اور چپ چاپ گھر سے نکل گئیں وہ لوگوں کے پاس گئی اور انہیں بتایا کہ ان کے گھر بہت خوبصورت لوگ آئے ہیں۔ یہ خبر جنگل میں آگ کی طرف پھیل گئی اور سب لوگ لوط علیہ السلام کے گھر جمع ہو گئے۔ جب انہوں نے اپنی بیوی کو گھر میں نہ پایا تو انہیں احساس ہوا کہ یہ خبر ان کی بیوی نے سب کو دی ہے۔ لوط علیہ السلام نے اپنے گھر کے دروازے بند کر لیے لیکن وہ مسلسل دروازہ بچاتے رہے۔ لوگوں نے ان کا دروازہ توڑ دیا۔ لوط علیہ السلام بہت بے بس ہو گئے۔جب فرشتوں نے لوط علیہ السلام کو مایوس دیکھا تو انہیں بتایا کہ وہ فرشتے ہیں جب انہوں نے فرشتوں کی بات سنی تو سب لوگ ادھر سے بھاگ گئے۔ فرشتوں نے لوط علیہ السلام سے صبح ہونے سے پہلے شہر چھوڑنے کا کہا۔ لوط علیہ السلام نے اپنی بیوی کے بغیر باقی سب کلیا اور شہر چھوڑ دیا ان کے ساتھ صرف ان کی دو بیٹیاں تھیں۔ صبح ہوئی تو اللہ نے اس شہر کا خاتمہ شروع کر دیا۔ زلزلہ آیا تو سارا شہر تہس نہس ہو گیا۔پھر شہر میں پتھروں کی بارش شروع ہو گئی سب لوگ تباہ ہو گئے اوریوں صدوم کا نام و نشان مٹ گیا۔
Female: 0305-7891555
Male: 0303-0114786
Related Posts
Bachon Ki Zid Khatm Karne Ka Taweez | Aulad Ko Farmabrdar Banane Ke Dua
ایسے بچے جو بہت...
Rishte Me Har Rikawat Khatam Kr Dene Wala Taweez | Jaldi Shadi Ka Naqsh
اگر آپ اپنے بیٹے...
Shaitani Waswaso Se Bachne Ka Wazifa | Obsessive Compulsive Disorder
ہر وقت گندے...
Bacha Dani Mein Zakham | Dard Ya Sozish Ka Ilaj
جن خواتین کی یوٹرس...
Tango Ky Dard Se Shifa Ka Taweez | Legs Pain Treatment in Urdu
اگر آپ کی ٹانگوں...
Khawab main Insani Hadhi ya Dhancha Dekhna | Khawab ki Tabeer in Urdu
ہمارے روحانی سینٹر...
Shadi ki Bandish aur Rukawat Khatam Karne Ka Taweez | Rishtay Ke Liye Taweez
اگر آپکا رشتہ ہونے...
Taweez for Hamal | Hamal ki hifazat ka norri taweez
اگر حمل ٹھہرنے میں...
Boss Ko Meherban Karne Ka Taweez | Boss Ke Dil Ko Naram Karne Ka Amal
اگر آپ کے Bossکا...
Periods ko normal karne ka Naqsh |Band periods Ko Jari Krny Ka Wazifa
اگر مہینوں پریڈز...
Chehre Ke Dagh Dhabbon Ka Rohani Ilaj | Pimples Freckles
اگر چہرے پر داغ...
Tangon Mein Dard Se Shifa Ka Taweez | Legs pain treatment in Urdu
ایک ٹانگ کا بہت...