آج کے موضوع میں ہم آپ سے تہجد کی نماز پڑھنے کی فضیلت اور برکت شیئر کرنے جا رہے ہیں اور یہ کہ ہم جب بھی تہجد کی نماز ادا کرتے ہیں تو یہ نماز کن کن چیزوں کے سامنے ڈھال بنتی ہے اور کن چیزوں کو ہمارے قریب تک نہیں آنے دیتی۔یہ سب ہم اس حدیث مبارکہ کی روشنی میں جانیں گے۔
حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ:
”کہ تمہیں تہجد کے نوافل ادا کرنے چاہیے کیونکہ یہ تم سے پہلے صالحین کا طریقہ اور اللہ کی قربت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔یہ برائیوں اور ممنوعات سے بچنے کا ذریعہ اور بیماریوں کے لیے ڈھال ہے۔”
ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کو نماز تہجد ادا کرنے اور حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حدیث مبارکہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اس کے علاوہ اگر آپ کو کسی بھی طرح کا کوئی روحانی مسئلہ درپیش ہے جس کا آپ قرآن و حدیث کے مطابق علاج کروانا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female: 0305-7891555
Male; 0303-0114786