السلام علیکم ناظرین! سورۃ النحل مکی سورت ہے اور یہ مبارک سورت مکی دور کے بالکل آخر میں نازل ہوئی۔ اس کی 128 آیتیں اور 16 رکوع ہیں۔ نحل عربی میں شہد کی مکھی کو کہتے ہیں کیونکہ اس سورت میں شہر کی مکھی کا ذکر ہے۔ اس نسبت سے اس سورت کا نا م سورۃ النحل ہے۔ اس سورت میں دو مرتبہ ہجرت مدینہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا ذکر آیا ہے۔ رسالت اور آخرت کے دلائل کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے اور شرک کی بھی بے حد تردید کی گئی ہے اور توحید کے پیغام کو دہرایا گیا ہے۔ شرک کرنے والوں کو یہ بات سمجھائی گئی ہے کہ ایمان کا اصل مدار اللہ کی وحی ہے جو انسانوں کے لیے روح کی غذا ہے جس سے انسانوں کے قلوب زندہ ہوتے ہیں۔ لہذا اللہ پر اور اس کی ہر ایک بات پر ایمان لے آؤ اور شرک کی گندگی کو اس وحی کے ذریعے صاف کر لو اور پتھروں کی طرح سخت مت ہو جاؤ۔ورنہ عنقریب تم سب لوگ اس کا مزہ چکھو گے اور آخرت کا عذاب بڑا ہولناک اور سخت ترین عذاب ہے۔مثال کے طور پر اس سورت میں مومن کو شہد کی مکھی کی مثل بیان کیا گیا ہے کہ جس طرح شہد کی مکھی پھولوں کے رس سے شہد بناتی ہے جو تمام انسانوں کے لیے غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ اور جس میں اللہ پاک نے موت کے علاوہ ہر بیماری کی شفا رکھی ہے۔ ایسے ہی مومن اللہ پر ایمان لانے اور پاک وداؤں اور حلال رزق کی وجہ سے تمام برائیوں سے پاک ہوتا ہے اور سیدھے راستے پر چلتا ہے نیکیاں کرتا اور دوسروں کو بھی نیکیوں کی طرف مائل کرتا ہے۔ اور کافر جو کہ حلال اور حرام میں تمیز کیے بغیر زندگی گزار رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کا قلب پتھر کی طرح سخت اور اتنا کالا ہو چکا ہے کہ وہ اللہ پر ایمان نہیں لاتے جس کی مثل ایک عام مکھی کی سی ہے۔ جو گندگی پر بیٹھتی ہے اور بیماریاں پھیلانے اور دوسروں کو تکلیف اور نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہیں کرتی۔

خواب میں سورۃ النحل
پڑھنے کی تعبیر


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے خواب میں سورۃ النحل پڑھی ہو تو رزق حلال پانے کی دلیل ہے اور اللہ تعالیٰ اس کو اپنا دوست بنائیں گے اور اس کو علم خاص یعنی ”علم لدونی“عطا کریں گے۔ یعنی ایسا علم جو کتابوں سے نہیں بلکہ اللہ پاک کی طرف سے انسان کو عطا ہوتا ہے۔ ناظرین سورۃ النحل سے آپ کی زندگی کے بہت سے مسائل فوری حل ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ اگر شیطان سے حفاظت اور نفس پر قابو پانے کے لیے جو کوئی بھی اس مبارک سورت کو روزانہ ایک مرتبہ تلاوت کرنا اپنی زندگی کا معمول بنا لیتا ہے۔ وہ نہ صرف اپنے نفس پر قابو پا لے گا بلکہ اس کی آنے والی نسلیں بھی شیطانی حملوں سے محفوظ رہیں گی انشاء اللہ۔ ایسے افراد جن کو کوئی سفر درپیش آگیا ہو اور پیچھے سے گھر کی حفاظت کرنے والا کوئی نہ ہو تو ایسی صورت میں اگر وہ سورۃ النحل کو مشک، عنبر، عرق گلاب اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پر اعداد کی صورت میں لکھ کر اس کا تعویز گھر کی دیوار پر لٹکا دیں۔ تو اس مکان کے گرد روحانی حصار قائم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے گھر ہر طرح کی چوری آفات اور ناجائز قبضے سے اللہ کی پناہ میں رہتا ہے۔ اگر کوئی شخص کسی سخت ترین دشمن کے زیر اثر ہو اور دشمن اس کو نقصان پہنچانے کے در پہ ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ سورۃ النحل کا تعویذ بتائے گئے طریقے کے مطابق تیار کر کے گلے میں بہن لے۔ تو دشمن کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اس کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہ پہنچا سکے گا بلکہ خود ذلیل اور رسوا ہو کر رہ جائے گا۔ اگر آپ کو تعویذ خود تیار کروانے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو تو آپ سورۃ النحل کا تعویذ ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تعویز منگوانے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔

contrect us:
Female: 0305-7891555
For Male; 0303-0114786