السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیا آپ میں وہ عادات موجود ہیں جو ذہین لوگوں میں پائی جاتی ہیں؟ہمارے ہاں عام طور پر جو لوگ زیادہ تعلیم یافتہ ہیں یا ان کے پاس بہت سارے ڈگریاں ہیں وہ ذہین سمجھے جاتے ہیں۔ اگر ہم تاریخ کا مطالعہ کریں تو ہمیں بہت سے ایسے لوگ ملیں گے جو زیادہ تعلیم یافتہ تو نہیں تھے۔لیکن پھر بھی انہوں نے اپنی زندگی میں بہت بڑے بڑے کام کیے۔ لہذا آج ہم آپ کو اس موضوع میں بتائیں گے کہ ذہین لوگوں کی عادات کیسی ہوتی ہیں اور کیا یہ عادات آپ میں بھی پائی جاتی ہیں یا نہیں۔ کیا آپ ذہین ہیں یا نہیں؟ یہ بتانے سے پہلے ہم آپ کو مختصر بتاتے چلیں کہ ہم وظائف اور قرانی تعویذات کے موضوع بھی اسی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر رہے ہیں۔ لہذا اپنے روحانی مسائل کا حل آپ موضوع میں بھی دیکھ سکتے ہیں اور اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کر کے ہم سے براہ راست بھی معلوم کر سکتے ہیں۔ اب ہم آپ سے وہ 10 عادات بھی شیئر کر دیتے ہیں جو ذہین لوگوں میں پائی جاتی ہیں۔نمبر 1:بے وقوف لوگ اپنی قابلیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں جبکہ ذہین لوگ اتنی ہی بات کرتے ہیں جتنی کی ضرورت ہو۔جیسا کہ شیکسپیئر نے کہا کہ احمق اپنے آپ کو عقلمند سمجھتا ہے۔لیکن عقلمند اپنے آپ کو بے وقوف سمجھتا ہے۔ نمبر2:اگر آپ چھوٹی چھوٹی باتوں کو بھول جاتے ہیں۔ جیسے کہ اگر آپ ٹی وی دیکھ رہے ہیں اور ریموٹ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ کچھ دیر میں آپ ریموٹ کہیں رکھ کر بھول جاتے ہیں تو آپ سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ ریموٹ کدھر ہے اور آپ پریشان ہو جاتے ہیں۔ جدید تحقیق کے مطابق اگر آپ چھوٹی چھوٹی باتیں بھول جاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت آپ کا دماغ دوسری بہت سی باتیں سوچ رہا ہوتا ہے۔ اس وجہ سے آپ کے ساتھ یہ عمل پیش آتا ہے۔ لہذا ایسے لوگ ذہین سمجھے جاتے ہیں کیونکہ ایسے لوگوں کے ذہن میں ایک ہی وقت میں بہت سے خیالات گھوم رہے ہوتے ہیں۔ نمبر 3:ٹال مٹول کرنے کی عادت عام طور پر تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہے۔ ہمارے ہاں اس عادت کو کاہلی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ لیکن تحقیق کے مطابق ٹارمٹول کرنے والا شخص درست وقت کے انتظار میں ہوتا ہے۔ ایک دوسری تحقیق کے مطابق کاموں میں تاخیر کرنا بھی ذہین لوگوں کی علامت ہے۔ کیونکہ ایسے لوگ بہترین نتائج کے انتظار میں ہوتے ہیں۔نمبر4:دیر سے سونا اور سونے سے پہلے بہت کچھ سوچتے رہنا بھی ذہین لوگوں کی نشانی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جو لوگ دیر سے سوتے ہیں اور سونے سے پہلے بہت کچھ سوچتے ہیں۔ وہ لوگ عام طور پر ان لوگوں سے زیادہ ذہین ہوتے ہیں جو کہ جلدی اپنے وقت پر سو جاتے ہیں۔ نمبر5:سست لوگ زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو سست ہوتے ہیں ان کے ذہن میں زیادہ سوال گردش کرتے ہیں۔ بنسبت ان کے جو لوگ زیادہ ایکٹو ہوتے ہیں۔ اگر ایکٹو لوگوں کے سامنے ایک مسئلہ رکھا جائے تو وہ اس مسئلے کا صرف ایک ہی حل نکالتے ہیں۔ جبکہ سست لوگ اسی مسئلے کے بہت سے حل نکالتے ہیں۔ایسے لوگ مختلف انداز میں ایک ہی مسئلے کا حل تلاش کرتے ہیں۔ نمبر 6:بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے لوگ عموما ذہین ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے مختلف سوچ کے ساتھ تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کے ذہن میں فوری طور پر نئے خیالات جنم لیتے ہیں جو انہیں دوسروں سے مختلف بناتے ہیں۔ نمبر7:ذہین لوگ کم دوست بناتے ہیں کیونکہ وہ معاشرے میں بہت کم ایسے لوگوں کو ملتے ہیں۔ جو ان کے ہم خیال ہوں جن سے وہ اپنے خیالات کا اظہار کریں اور وہ انہیں سمجھ سکیں۔ لہذا ایسے لوگ غیر ذہین لوگوں سے بات کر کے بہت جلد بور ہو جاتے ہیں۔ نمبر8: ذہین لوگ کم متاثر ہوتے ہیں ان لوگوں میں یہ عادت بھی پائی جاتی ہے کہ یہ عام طور پر کسی شخص کے عمل یا کام سے اتنی جلدی متاثر نہیں ہوتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ پہلے ہی ان معاملات سے آگاہ ہوتے ہیں۔ نمبر 9:خود سے بات چیت کرنے والے لوگ عموما ذہین ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جو لوگ خود سے بات چیت کرتے ہیں وہ ان لوگوں سے زیادہ ذہین ہوتے ہیں جو کہ اپنے آپ سے ہم کلامی نہیں کرتے ہیں۔ ریسرچ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو لوگ خود سے ہم کلامی کرتے ہیں وہ سٹریس فری ہوتے ہیں اور اپنے جذبات پر بھی قابو پا سکتے ہیں۔ نمبر 10:جو لوگ زیادہ چلتے ہیں وہ عام طور پر زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔ زیادہ چلنا ہماری جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ دماغ کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ ذہین لوگ زیادہ چلتے ہیں۔ جس سے ان کی دماغی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ناظرین اس موضو ع میں ہم نے جو ذہین لوگوں کی عادات بتائے ہیں۔ وہ آپ کی شخصیت میں کتنے فیصد موجود ہیں۔ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔
contrect us:
Female: 0305-7891555
For Male; 0303-0114786